ن لیگ ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی :کیپٹن (ر) صفدر
اوگی (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات کے دوران عوام سے کئے تمام وعدے ہر صورت پورے کئے جائیں گے ۔
اگرچہ حلقہ کے عوام نے نواز شریف کو ووٹ نہ دے کر ترقی کے سفر کو روک دیا، تاہم مسلم لیگ (ن) نے تمام سیاسی اختلافات اور گلے شکوے بھلا کر بلاامتیاز عوامی خدمت کا عزم کر رکھا ہے اور علاقے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے، اوگی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے ، اگرور اور تناول کے عوام سے کیا گیا سوئی گیس کا وعدہ پورا کر دیا ، انہوں نے کہا کہ سسل گلی ٹنل منصوبے کی منظوری اور تعمیر کے لئے بھی بھرپور کوششیں جاری ہیں، جلسہ کے اختتام پر کارکنوں نے پارٹی قیادت کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی ۔