سماجی اتحاد، رواداری کیلئے ملکر کام کرنا چاہیے :طاہر اشرفی

سماجی اتحاد، رواداری کیلئے ملکر کام کرنا چاہیے :طاہر اشرفی

صبر، برداشت، باہمی احترام و اقدار کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں کریں اقلیتوں کومحفوظ ماحول فراہم، مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات جاری

 اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے مذہبی ہم آہنگی، فرقہ وارانہ امن اور مختلف مذاہب کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کی اہمیت پر زور دیتے کہا ہے کہ عبادت گاہوں کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے ، تمام مذاہب کے ماننے والوں میں باہمی احترام پرامن بقائے باہمی اور قومی ہم آہنگی کیلئے ناگزیر ہے ۔میڈیا چینلز سے گفتگو میں انہوں نے کہا سب کو ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام اور معاشرے میں سماجی اتحاد، رواداری اور برداشت کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنا چاہیے ۔ صبر، برداشت اور باہمی احترام و اقدار کے تحفظ اور فروغ کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی تاکہ ملک میں اتحاد، یکجہتی اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے ۔ پاکستان نے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی دی ہے اور سکھ برادری سمیت دیگر اقلیتی برادریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول مہیا کرتے ہوئے مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ متعلقہ ادارے زائرین کو دوروں کے دوران ہر ممکن سہولت فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں