فضل الرحمن کا شہدا سے متعلق بیان افسوسناک:گورنر پختونخوا

 فضل الرحمن کا شہدا سے متعلق بیان افسوسناک:گورنر پختونخوا

پختونخوا کے عوام اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، میڈیا ستے گفتگو

 پشاور (اے پی پی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمن کے شہدا سے متعلق بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں،خیبر پختونخوا کے عوام اس قومی جدوجہد میں اپنی افواج اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باڑہ گیٹ پشاور میں پاکستان ہلالِ احمر خیبر پختونخوا کے بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) میں مردانہ او پی ڈی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر نے آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی امیدواروں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو عناصر آئین اور قانون کو تسلیم نہیں کرتے ، وہ ریاست اور قومی مفادات کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ پرامن، شفاف اور جمہوری انداز میں انتخابی عمل میں حصہ لیں، پارلیمانی سیاست کو فروغ دیں اور قانون سازی کے ذریعے عوام کی خدمت کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...