یورومنی ایوارڈز فار ایکسیلنس میں زندگی کیلئے بہترین ڈیجیٹل بینک کااعزاز
کراچی (بزنس ڈیسک)جے ایس بینک کی معاونت سے چلنے والے زِندگی کو باوقار یورومنی ایوارڈز فار ایکسیلنس میں پاکستان کا بہترین ڈیجیٹل بینک قرار دیا گیا ہے ۔۔۔
عالمی سطح پر تسلیم شدہ یہ ایوارڈ اُن مالیاتی اداروں کو دیا جاتا ہے جو جدت، ڈیجیٹل تبدیلی، بہترین صارف تجربے اور بینکاری کے مستقبل کی تشکیل میں نئے معیار قائم کر رہے ہوں۔ اپنے آغاز سے ہی زِندگی نے مارکیٹ میں پہلی بار متعارف جدید سہولتوں کے ذریعے ڈیجیٹل بینکنگ کی نئی مثالیں قائم کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments