مصر کے کھلاڑی نے ایک دن میں دو ریکارڈز توڑ دیئے
قاہرہ (نیٹ نیوز)مصر کے باسکٹ بال کھلاڑی نے دو گینیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کر لئے ،گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 21 سالہ باسکٹ بال کھلاڑی علی وسام نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی دن میں دو گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیے ، جن میں سے ایک ریکارڈ ہارلیم گلوب ٹراٹرز کے کھلاڑی کے پاس تھا۔
علی وسام نے 82 فٹ 10 انچ کے فاصلے سے کامیابی کیساتھ ہُک شاٹ پھینک کر سب سے زیادہ فاصلے سے ہُک شاٹ پھینک کر پہلا جبکہ 90 فٹ اور 6 انچز کے ساتھ سب سے زیادہ فاصلے سے بیک ورڈ شاٹ پھینک کر دوسرا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔اس سے قبل سے زیادہ فاصلے کے بیک ورڈ شاٹ کا ریکارڈ ہارلیم گلوب ٹراٹرز کے اسٹار کوری ‘تھنڈر’ لا کے پاس تھا۔ انہوں نے 2024 میں 87 فٹ 8 انچ کے فاصلے سے شاٹ لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments