فیفا ورلڈ کپ سے امریکی معیشت متاثر ، پیداواری صلاحیت کم

فیفا ورلڈ کپ سے امریکی معیشت متاثر ، پیداواری صلاحیت کم

عالمی سطح پر 17 ارب ڈالر کی پیداواری صلاحیت متاثر ،امریکا کا حصہ زیادہ رہا

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچز نے جہاں دنیا بھر کے فٹبال شائقین کو اپنی جانب متوجہ رکھا، وہیں امریکا میں دفاتر اور کاروباری سرگرمیاں بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہ رہ سکیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے باعث امریکی معیشت کی پیداواری صلاحیت میں تقریباً 11.7 ارب ڈالر تک کمی واقع ہوئی۔این ڈی ٹی وی پرافٹ نے ورک فورس مینجمنٹ کمپنی UKG کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران ملازمین کی غیرحاضری، تاخیر سے دفتر پہنچنے اور قبل از وقت روانگی کے باعث عالمی سطح پر تقریباً 17 ارب ڈالر کی پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی جس میں امریکا کا حصہ سب سے زیادہ رہا۔ ورک پلیس پلیٹ فارم Envoy کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا کی مردوں کی قومی ٹیم کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے اگلے روز دفاتر میں حاضری سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔ 7 جولائی کو دفتر آنے والے ملازمین کی تعداد میں 26 فیصد جبکہ ملازمین کے اندراج میں 11.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ کمی رواں سال سپر باؤل کے اگلے روز دیکھی جانے والی حاضری میں کمی کے مقابلے میں تقریباً دس گنا زیادہ تھی۔اسی دوران کلائنٹس، انٹرویوز اور سپلائرز سمیت دفتری وزیٹرز کی آمدورفت میں بھی 32 فیصد کمی دیکھی گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ متعدد کمپنیوں نے دفاتر بند کرنے کے بجائے ملاقاتیں اور کاروباری سرگرمیاں مؤخر کر دیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...