فیفاورلڈکپ فائنل آج،میچ کے ٹکٹ ریکارڈ مہنگے

فیفاورلڈکپ  فائنل  آج،میچ  کے  ٹکٹ  ریکارڈ مہنگے

کم از کم ٹکٹ کی قیمت 6 ہزار 943 ڈالرز ،نیو جرسی کے میٹ لائف سٹیڈیم میں سیکشن 115A کی ایک نشست کی قیمت 28,479 ڈالرز ریکارڈ

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )فیفا ورلڈ کپ 22026کافائنل آج رات 12بجے ارجنٹینااورسپین کے درمیان کھیلاجائیگا جبکہ فائنل میچ کے ٹکٹ امریکی کھیلوں کی تاریخ کے مہنگے ترین ٹکٹ بن گئے ۔فوربز کی رپورٹ کے مطابق فیفا کے فائنل میچ کیلئے کم از کم ٹکٹ کی قیمت 6 ہزار 943 ڈالرز ہے جبکہ اوسط خریداری قیمت 11 ہزار 327 ڈالرز تک پہنچ چکی ہے جو کسی بھی امریکی کھیلوں کے مقابلے کا نیا ریکارڈ ہے ۔رپورٹ کے مطابق نیو جرسی کے میٹ لائف سٹیڈیم میں سیکشن 115A کی ایک نشست کی قیمت 28,479 ڈالرز ریکارڈ کی گئی ہے ۔اس سے قبل 2024ء کے سپر باؤل کا اوسط ٹکٹ 9,411 ڈالرز کے ساتھ مہنگا ترین امریکی کھیلوں کا ایونٹ سمجھا جاتا تھا۔دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ فائنل نیو جرسی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں 80 ہزار سے زائد شائقین کی موجودگی متوقع ہے ۔فیفا نے اعلان کیا ہے کہ سلووینیا کے ریفری سلاوکو وِنچیچ فائنل میچ میں فرائض انجام د ینگے ۔2010 کی عالمی چیمپئن سپین دوسری بار ورلڈ کپ فائنل کھیل رہی ہے جبکہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا 1978، 1986 اور 2022 کے بعد چوتھی مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرے گا۔

دریں اثنا ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے سپین کے نوجوان سٹار لامین یامال کے ساتھ اپنی 2007ء کی وائرل تصویر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تصویر زندگی کے حیران کُن اتفاقات میں سے ایک ہے ۔میسی نے یامال کو دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے ۔واضح رہے کہ میسی اور یامال کی مشترکہ تصویر 2024ء میں دوبارہ منظرِ عام پر آئی تھی جب یامال کے والد نے اسے یورپی چیمپئن شپ کے دوران سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...