بھارتی آل راؤنڈر واشنگٹن سندر انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے سے باہر

بھارتی آل راؤنڈر واشنگٹن سندر انگلینڈ  کیخلاف تیسرے ون ڈے سے باہر

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارتی آل راؤنڈر واشنگٹن سندر انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے سے باہر ہو گئے۔

 بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک کے مطابق دوسرے ون ڈے میں سندر کو پہلا رن لیتے ہوئے ہیم سٹرنگ انجری ہوئی جو بظاہر سنجیدہ نوعیت کی ہے ۔ وہ صرف 2 رنز بنا سکے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر گئے ۔یاد رہے کہ واشنگٹن سندر نے پہلے ون ڈے میں ناقابل شکست نصف سنچری کے ساتھ ٹیم کو فتح بھی دلائی تھی۔ان کی غیر موجودگی میں بھارت کے پاس ان جیسا متبادل موجود نہیں کیونکہ ہاردک پانڈیا اور نتیش کمار ریڈی بھی انجری کا شکار ہیں۔ اگر بھارت اضافی سپن آپشن کو ترجیح دیتا ہے تو بائیں ہاتھ کے لیگ سپنر کلدیپ یادیو کو موقع مل سکتا ہے جو گزشتہ کچھ عرصے سے ٹیم میں مستقل جگہ نہیں بنا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...