امریکا:خاتون نے موبائل فون سے 4کروڑ روپے جیت لیے
نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی رہائشی خاتون نے رات گئے موبائل فون استعمال کرتے ہوئے 4 کروڑ روپے سے زائد انعامی رقم جیت لی۔
سو راؤلی نامی خاتون نے لاٹری حکام کو بتایا کہ 8 جولائی کی رات مجھے نیند نہیں آ رہی تھی، وقت گزارنے کے لیے میں نے اپنے سمارٹ فون پر آن لائن انسٹنٹ لاٹری گیم کھیلناشروع کیا، جہاں محض 30 ڈالرز کی ایک انٹری پر میں نے 1 لاکھ 50 ہزار ڈالرز (تقریباً 4 کروڑ16 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کا جیک پاٹ جیت لیا۔لاٹری حکام کے مطابق ٹمبلنگ ٹریژرز نامی گیم میں اتنی بڑی رقم جیتنے کے امکانات تقریباً 20 لاکھ میں سے 1 تھے ۔سو راؤلی کا کہنا ہے کہ جب سکرین پر جیتنے کا پیغام دیکھا تو ابتداء میں مجھے یقین ہی نہیں آیا، کیونکہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اتنی بڑی رقم جیت سکتی ہوں۔ سو راؤلی نے 13 جولائی کو لاٹری ہیڈکوارٹر جا کر اپنی انعامی رقم وصول کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments