چینی اے آئی ماڈل سبقت لے گیا، امریکا میں ہلچل
واشنگٹن(اے ایف پی )چینی اسٹارٹ اپ کمپنی ’’نان شاٹ اے آئی‘‘ کے نئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پروگرام’’کِمی کے تھری‘‘نے امریکی ٹیک انڈسٹری کو حیران کر دیا۔
یہ ماڈل ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی کوڈنگ ٹولز کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی چینی ماڈل نے اس فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہو۔ سلیکان ویلی اور وائٹ ہاؤس کے حکام کو خدشہ ہے کہ اگر چینی اے آئی ماڈلز امریکی کمپنیوں کے برابر آ گئے ، توان کے لیے اپنے مہنگے پروڈکٹس فروخت کرنا مشکل ہو جائے گا۔ ’’کِمی کے تھری‘‘کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سستا ہے اور اس کا سورس کوڈ اوپن ہے ، جسے پروگرامرز اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں۔ ماہرین اس کا موازنہ 2025 کے اوائل میں آنے والے ’’ڈیپ سیک‘‘ ماڈل سے کر رہے ہیں، جس نے امریکی ٹیک مارکیٹ کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچایا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments