بچے کو شور سے منع کرنے پر گھر پرحملہ،فائرنگ ،نوجوان زخمی

بچے کو شور سے منع کرنے پر گھر  پرحملہ،فائرنگ ،نوجوان زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر)تھانہ غازی آباد کے علاقے سمیع ٹاؤن میں بچے کو شور مچانے سے منع کرنے پر مسلح افراد نے گھر پر حملہ کر دیا اور فائرنگ کر کے 20سالہ نوجوان کو شدیدزخمی کر دیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ خاندان نے گلی میں شور مچانے والے 10 سالہ بچے کو منع کیا تھا، جس پر بچہ اپنے بڑوں کو بلا لایا۔ ملزم احمد ولید نے آ کر جھگڑا شروع کر دیا ،تاہم اہلخانہ کی مداخلت پر وہ اس وقت واپس چلا گیا۔بعد میں ملزم احمد ولید نے اپنے دیگر 4 ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھر پر دھاوا بول دیا، جہاں ملزموں نے پہلے ہوائی فائرنگ کی اور پھر 20سالہ ریحان پر سیدھی گولیاں چلا دیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہو گئے ۔زخمی ریحان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ، اب اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے ،فائر ریحان کی گردن اور کان پر لگے ۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی اور موقع سے گولیوں کے 9خول بھی برآمد کرلئے ۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ ملزموں کے گھر پر تالے پڑے ہیں، تاہم ان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...