امریکا:لاٹری کھیلنے کے اچانک خیال نے بڑا انعام جتوا دیا
واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا میں لاٹری کھیلنے کے اچانک خیال نے شہری لاکھوں ڈالر کا انعام جتوا دیا۔
ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے ایک شخص نے بتایا کہ وہ اپنے گھر کے برآمدے میں بیٹھا تھا، جب اسے اچانک احساس ہوا کہ اسے لاٹری کا ٹکٹ خریدنا چاہیے ۔اس نے بتایا کہ خیال آنے کے بعد وہ سٹور گیا اور دو ٹکٹ خریدے ۔اس شخص نے سٹور سے 10، 10 ڈالر کے دو سکریچ آف ٹکٹ خریدے ۔ ان میں سے ایک گولڈ والٹ ایکسٹرا پلے ! نکلا جس پر اسے پانچ لاکھ ڈالر کا انعام ملا۔ فاتح نے بتایا کہ اتنی بڑی رقم جیتنے کے باوجود اسے اپنی خوشی منانے کا بھی وقت نہیں ملااوراب اس نے سوچاہے کہ وہ سب سے پہلے اپنے قریبی رشتہ داروں اوردوستوں کوپارٹی دینگے اوراس کے بعد ایک اچھاساگھربھی خریدیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments