بلاول سے سرفراز بگٹی کی ملاقات، بلوچستان میں قیام امن کیلئے جلد اے پی سی بلانے کا اعلان

بلاول سے سرفراز بگٹی کی ملاقات، بلوچستان میں قیام امن کیلئے جلد اے پی سی بلانے کا اعلان

پارلیمان سے باہر جماعتوں کو بھی دعوت دینگے ، دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ، بلاول سا نحہ زیارت جوڈیشل کمیشن بنادیا ،وزیراعلیٰ بلوچستان ، پی پی چیئرمین سے کائرہ ، ندیم چن بھی ملے ،کشمیر پر بات چیت

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی ، وزیراعلٰی نے بلاول کو بلوچستان کی انتظامی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا ، بلاول بھٹو کو وزیراعلیٰ بلوچستان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سا نحہ زیارت کی تحقیقات کے لئے لواحقین کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن قائم کردیا ، بلوچستان میں قیام امن کے حوالے سے جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی، اے پی سی میں وہ جماعتیں بھی شامل ہوں گی جو پارلیمان سے باہر ہیں۔

بلاول نے دہشت گردی کی حالیہ لہر میں فوج، ایف سی پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ سانحات میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے درد کو محسوس کرسکتا ہوں، پیپلزپارٹی سیاسی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے چاہے وہ جماعتیں اقتدار میں ہوں یا حزب اختلاف میں، ہم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے ، دریں اثنا بلاول بھٹو زرداری سے قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی جس میں آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ بلاول بھٹو سے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا نے بھی زرداری ہاؤس میں ملاقات کی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر آزاد کشمیر کی صورت حال سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...