بھارت:سونم وانگچک بھوک ہڑتال کے دوران طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی پولیس نے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک کو صحت کی بگڑتی صورتحال کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا۔ اس دوران احتجاجی مظاہرین نے مزاحمت بھی کی، وانگچک گزشتہ 20 روز سے امتحانی نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف بھوک ہڑتال پر تھے۔
دہلی پولیس کے مطابق ہائی کورٹ کے احکامات اور طبی ماہرین کے مشورے پر انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا۔ وانگچک میڈیکل داخلہ امتحانات سے متعلق معاملات پر وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ چند سو طلبا بھی ان کے احتجاج میں شریک تھے ۔ عدالت نے طبی ماہرین کو ان کی روزانہ صحت کی نگرانی کی ہدایت دی تھی۔ادھر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت ڈپکے نے سونم وانگچک کو زبردستی ہسپتال منتقل کرنے کے خلاف بطور احتجاج نئی دلی کے جنتر منتر پر غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments