گوجرانوالہ:6مبینہ مقابلے ، 2ملزم ہلاک،4زخمی گرفتار

گوجرانوالہ:6مبینہ مقابلے ، 2ملزم ہلاک،4زخمی گرفتار

ہلاک ملزم سلامت 30 جبکہ مقصود 32مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا شاہدرہ میں ریکارڈ یافتہ ملزم سورت خان زخمی حالت میں گرفتارہوا

گوجرانوالہ،لاہور (کرائم رپورٹر،نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 6 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 ریکارڈ یافتہ خطرناک ملزم ہلاک،4 زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے ،ادھر بیگم کوٹ شاہدرہ میںبارہ دری روڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں 25وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ملزم سورت خان زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ میں مقابلہ کے دوران ڈکیتی،راہزنی،چوری اور دوران واردات شہری کو قتل کرنے جیسے 30 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی ملزم سلامت بشیر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوا،ملزم کے قبضہ سے نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ادھر تھانہ کینٹ کے علاقہ میں مبینہ مقابلہ کے دوران راہزنی و چوری کے 32 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی ملزم مقصود اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے ،تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں بھتہ خوری،اقدام قتل،راہزنی اور چوری کے 12 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم عاطف عرف عاطو دوران چھاپہ گرفتاری سے بچتے فرار کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتارہوا۔ تھانہ صدر کے علاقہ میں راہزنی و موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم سجاول پولیس ریڈ کے دوران فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔تھانہ واہنڈو کی حدود میں منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم اللہ رکھا پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔تھانہ گرجاکھ کے علاقہ میں مدرسہ کی بچیوں کو ہراساں کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم شہباز پولیس چھاپے کے دوران گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...