یوٹیوب چینل سے 10ہزار ڈالرز نہیں کما رہی :بشری انصاری

یوٹیوب چینل سے 10ہزار ڈالرز نہیں کما رہی :بشری انصاری

کراچی (شوبزڈیسک )سینئر اداکارہ، میزبان، مصنفہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ یوٹیوب چینل سے 10 ہزار نہیں کما رہی،مصروف شوٹنگ شیڈول کے ساتھ وی لاگنگ کرنا درحقیقت کافی مشکل ہوتا ہے۔

 ایک یوٹیوب وی لاگ میں انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کے اصرار پر یوٹیوب وی لاگنگ شروع کی، جویریہ نے بھی میری حوصلہ افزائی کی ،آپ دونوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا اور مسلسل حوصلہ دیا۔ میں باقاعدگی سے وی لاگز بنا رہی تھی، لیکن آسٹریلیا کے دورے کے دوران یہ سلسلہ کچھ عرصے کے لیے رک گیا تھا، اب میں نے دوبارہ آغاز کر دیا ہے ، اب میں کینیڈا جا رہی ہوں اور وہاں سے بھی وی لاگز بناؤں گی۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ کام ٹھیک چل رہا ہے ، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے کہ میں 10ہزار ڈالرز کما رہی ہوں جیسا کہ لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم یوٹیوب سے بہت زیادہ آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...