آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ، 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ، 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

آئی ٹی شعبے کا تجارتی سرپلس 85 فیصد تک پہنچ گیا، ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو جدید آئی ٹی تربیت دی گئی 250کمپنیوں کو عالمی منڈیوں تک رسائی ملی،فائنل ٹیکس رجیم برقرار، برآمدات پر 0.25 فیصد ٹیکس سہولت

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان کی آئی ٹی صنعت نے مالی سال کے دوران برآمدات میں تاریخی کامیابی حاصل کی، انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کی برآمدات 4.6 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی جانب سے اعداد وشمار جاری کر دئیے جس کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کا تجارتی سرپلس 85 فیصد تک پہنچ گیا،آئی ٹی کا شعبہ اس وقت ملک کا تیز ترین ترقی کرنے والا برآمدی شعبہ بن چکا ہے ۔ کامیابی میں وزیراعظم کی خصوصی توجہ، حکومتی سرپرستی اور صنعت دوست پالیسیوں نے اہم کردار ادا کیا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق گزشتہ سال کے دوران حکومت نے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں کی تربیت فراہم کی۔ وزارت نے دنیا بھر میں 20 سے زائد بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کا اہتمام کیا۔250 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں،اسٹارٹ اپس کو اپنی مصنوعات اور خدمات عالمی منڈی میں متعارف کرانے کا موقع فراہم کیا ۔ وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں میں بھی آئی ٹی صنعت کے نمائندوں کو ساتھ لے جایا گیا۔دوروں سے نئی منڈیوں تک رسائی، سرمایہ کاری کے مواقع اور بین الاقوامی کاروباری روابط کو فروغ ملا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق حکومت نے آئی ٹی برآمد کنندگان کے لیے متعدد مراعات بھی متعارف کرائیں، فائنل ٹیکس رجیم کے تسلسل، برآمدات پر 0.25 فیصد ٹیکس کی سہولت دی گئی۔ حکومتی اقدامات سے صنعت کی مسابقتی صلاحیت اور برآمدی استعداد میں مزید اضافہ ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...