نوشہرہ:مزدور کا7سالہ بیٹازیادتی کے بعد قتل
شہزادآفریدی کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی،مقدمہ درج لواحقین کااحتجاج،چراٹ پبی روڈ بلاک،2افرادسے پوچھ گچھ
نوشہرہ (نمائندہ دنیا)نوشہرہ چراٹ جلوزئی میرہ میں 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی،غریب کرش مشین کے محنت کش مزدور کے 7سالہ بیٹے شہزاد آفریدی کے قتل کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے اورچراٹ پبی روڈ بلاک کردی ،ڈی پی او نوشہرہ نے مقدمہ درج کرکے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا،بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشدمیموریل ہسپتال پبی منتقل کردی گئی،جائے وقوعہ سے ڈی این اے نمونے ،مقتول بچے کے خون اور جسم کے مختلف حصوں کے نمونے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ،پولیس نے دو مشکوک افراد کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لے لیا گیا،پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی، مقتول بچے شہزاد آفریدی کے چچا ذاکر خان آفریدی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،ڈی ایس پی پبی کے مطابق بچے سے زیادتی اور قتل کرنے کی وجوہات ڈی این اے اور جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد بتائی جاسکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments