10منٹ میں پاؤں کی سوجن کم،ذہنی تناؤ سے نجات کا طریقہ

 10منٹ میں پاؤں کی سوجن کم،ذہنی تناؤ سے نجات کا طریقہ

لاہور(نیٹ نیوز)ماہرین برائے سپورٹس میڈیسن و بحالیِ صحت نے بتایا ہے کہ روزانہ صرف 10 منٹ تک زمین پر لیٹ کر ٹانگیں دیوار کے ساتھ اوپر رکھنا پاؤں کی سوجن کم کرنے ، تھکن دور کرنے اور ذہنی سکون حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ ایک باقاعدہ مشق ہے جسے یوگا کی زبان میں ‘ویپریتا کرانی’ (Viparita Karani) بھی کہا جاتا ہے ، یہ مشق جسم میں خون اور رطوبتوں کی بہتر گردش میں مدد دیتی ہے ۔ طویل وقت بیٹھنے ، کھڑے رہنے یا سفر کرنے والے افراد کے لیے یہ طریقہ خاص طور پر بے حد مفید ثابت ہوتا ہے ۔ دیوار کے قریب لیٹ جائیں، کمر، کندھے اور سر زمین پر رکھیں اور ٹانگیں دیوار کے ساتھ سیدھی اوپر کر لیں۔بازوؤں کو ڈھیلا چھوڑ دیں اور گہری سانسیں لیتے ہوئے 5 سے 10 منٹ تک اسی حالت میں رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...