کلاؤڈ اے آئی صارف کے پاس ورڈز سے آن لائن کام کریگا

کلاؤڈ اے آئی صارف کے پاس ورڈز سے آن لائن کام کریگا

لندن(نیٹ نیوز)مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپِک نے پاس ورڈ مینیجر 1 پاسورڈ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اس کا اے آئی چیٹ بوٹ کلاؤڈ صارف کی اجازت سے آن لائن مختلف کام انجام دے سکے گا۔

کمپنی کے مطابق کلاؤڈ صارف کے لاگ اِن معلومات تک براہِ راست رسائی حاصل کیے بغیر 1 پاسورڈ کے ذریعے محفوظ طریقے سے کریڈینشیل استعمال کرے گا۔ اس طرح پاس ورڈز یا ون ٹائم پاس کوڈز نہ تو اے آئی ماڈل میں محفوظ ہوں گے اور نہ ہی اس کی یادداشت کا حصہ بنیں گے ۔اس نئی سہولت کے ذریعے صارف کلاؤڈ کو سفر کی بکنگ، آن لائن شاپنگ، مختلف اکاؤنٹس کا انتظام اور دیگر ایسے کام سونپ سکیں گے جن کے لیے لاگ اِن درکار ہوتا ہے ۔1 پاسورڈ کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ کو صرف موجودہ کام کے لیے محدود اجازت دی جاتی ہے اور کام مکمل ہوتے ہی یہ رسائی خود بخود ختم ہو جاتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...