روبوٹس میں پہلی بار ایم ایم اے فائٹ، ایک کا سر دھڑ سے الگ

روبوٹس میں پہلی بار ایم ایم اے فائٹ، ایک کا سر دھڑ سے الگ

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں پہلی مرتبہ ہیومنائیڈ روبوٹس کے درمیان ایم ایم اے (مکسڈ مارشل آرٹس) مقابلے کا انعقاد کیا گیا جہاں ایک روبوٹ نے زبردست ہیڈ کک لگا کر اپنے حریف کا سر جسم سے الگ کر دیا۔

یہ منفرد مقابلہ چینی کمپنی ‘انجن اے آئی’ کی جانب سے الٹیمیٹ روبوٹ ناک آئوٹ لیجنڈ کے تحت شین ژین نانشان کلچرل اینڈ اسپورٹس سینٹر میں منعقد کیا گیا جس میں معروف ہالی ووڈ اداکار اور مارشل آرٹس اسٹار ڈونی ین نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس مقابلے میں 10 ممالک سے تعلق رکھنے والی 200 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں آن لائن کوالیفائنگ مرحلے کے بعد 32 ٹیمیں فائنل تک پہنچیں۔ تمام ٹیموں کو انجن اے آئی کے ‘ٹی 800’ ہیومنائیڈ روبوٹ فراہم کیے گئے جنہیں اپنی مرضی کے مطابق آرمر اور انجینئرنگ میں تبدیلیاں کر کے مقابلے کے لیے تیار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...