‘‘ لَو جہاد’’کاالزام ، لارنس بشنوئی گینگ کی عامر خان کو دھمکی
ممبئی (شوبزڈیسک ) معروف بالی ووڈ اداکار عامر خان کو بدنامِ زمانہ بھارتی گینگ لارنس بشنوئی کی جانب سے مبینہ دھمکی دی گئی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک پوسٹ میں گینگ سے وابستہ بتائے جانے والے آرزو بشنوئی اور ٹائسن بشنوئی نے عامر خان پر مبینہ طور پر ‘لَو جہاد’ کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسے برداشت نہیں کر ینگے ۔ عامر خان ایسے نظریات کی حمایت کر رہے ہیں جو ہماری ثقافت اور مذہبی اقدار کے خلاف ہیں اور عامر خان کو اس کے نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں تاہم اس پوسٹ کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس کو فیس بک پوسٹ اور ایک وائس نوٹ کے ذریعے اس مبینہ دھمکی کی اطلاع ملی ہے جس کی جانچ جاری ہے ، ابھی تک عامر خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کروائی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments