سروگیسی تنازع، جرمن حکمران جماعت کے رہنماجینس سپاہن مستعفی

سروگیسی تنازع، جرمن حکمران  جماعت کے رہنماجینس سپاہن مستعفی

برلن(اے ایف پی)جرمنی کے چانسلر فریڈرش مرز کی حکمران جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یوکے پارلیمانی گروپ کے سربراہ جینس سپاہن نے امریکا میں سروگیسی کے ذریعے والد بننے پر پیدا ہونے والے تنازع کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جرمنی میں سروگیسی پر پابندی عائد ہے جبکہ سی ڈی یو بھی اس کی سخت مخالف ہے ۔ جینس نے ساتھی ارکان کو لکھے گئے خط میں کہا کہ خاندان شروع کرنے کی ذاتی خوشی اور سیاسی عہدہ اب ایک ساتھ نبھانا ممکن نہیں رہا۔ چانسلر فریڈرش مرز نے استعفے کو درست اور ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اعتماد سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...