ہم اکیلے کتنا کر سکتے ہیں؟ پی ٹی آئی لیڈرشپ ہمارے ساتھ نکلے :علیمہ خان
راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت سے کہتی ہوں آپ بھی ہمارے ساتھ نکلیں ہم اکیلے کتنا کر سکتے ہیں؟
اپنے ایم پی ایز، ایم این ایز کو کہتے ہیں آگے آئیں اور احتجاج کی قیادت کریں۔ اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کس حال میں ہیں؟ اس بارے میں ایک لفظ کی بھی معلومات نہیں، یہ عالمی و مقامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments