اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 35منٹ تک ملاقات
راولپنڈی (دنیا نیوز)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی۔۔۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو تقریباً 35 منٹ تک جاری رہی،ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران دونوں نے اپنی صحت اور دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا،جیل ذرائع نے مزید کہا کہ ملاقات کے اختتام پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو واپس ان کے سیلز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments