پی اے آر سی، چینی کمپنی جدید زرعی ٹیکنالوجی میں تعاون کرینگے

پی اے آر سی، چینی کمپنی جدید زرعی ٹیکنالوجی میں تعاون کرینگے

لیٹر آف انٹینٹ پر ڈاکٹر مرتضیٰ اندرابی اور چینی کمپنی فیم سن کے سی ای و نے دستخط کیے ڈسپلے پارک جدید زرعی ٹیکنالوجی، تحقیق اور کسانوں کی استعداد بڑھائیگا،رانا تنویر

اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان میں زرعی شعبے کی جدیدکاری کے لیے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) اور چین کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی فیم سن گروپ کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے گئے ۔ معاہدے کے تحت پی اے آر سی میں فیم سن ٹیکنالوجی ڈسپلے پارک کے قیام، زرعی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور استعداد کار بڑھانے کے لیے تعاون کیا جائے گا۔معاہدے پر چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر سید مرتضیٰ حسن اندرابی اور فیم سن گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیک چن نے دستخط کیے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ معاہدہ بین الاقوامی شراکت داری اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی حکومتی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ ڈسپلے پارک محققین، کسانوں، زرعی کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی کی نمائش اور عملی تربیت کا قومی مرکز ثابت ہوگا، فیم سن گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان کی زرعی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے علم، تحقیق اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے طویل المدتی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...