وزیر تجارت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارتی روابط پر اتفاق
جام کمال سے میٹا کا وفد بھی ملا، ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت میں تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اور برطانیہ نے دوطرفہ تجارتی روابط تیز کرنے ، بزنس ٹو بزنس تعاون کو مضبوط بنانے اور موجودہ تجارتی ڈائیلاگ کو مزید منظم اقتصادی اور تجارتی فریم ورک میں اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ مفاہمت وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات کے دوران طے پائی۔ دونوں فریقوں نے موسم خزاں میں اسلام آباد میں آئندہ پاکستان-برطانیہ تجارتی مذاکرات کے انعقاد کے لیے قریبی رابطہ کاری اور کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں وزیر تجارت جام کمال سے میٹا کے وفد نے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت، ای کامرس کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments