ڈنمارک توانائی شعبے میں پاکستان کو تکنیکی معاونت فراہم کریگا، معاہدے پردستخط
اسلام آباد(نامہ نگار، دنیا نیوز)ڈنمارک توانائی کے شعبے میں طویل المدتی منصوبہ بندی کیلئے پاکستان کو تکنیکی معاونت دے گا۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے۔
ایم او یو کے تحت ڈنمارک کے ماہرین قومی گرڈ میں قابل تجدید توانائی کے انضمام اور صنعتی توانائی کی استعداد بہتر بنانے کیلئے بھی تعاون فراہم کریں گے۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ سیکرٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر فخر عالم عرفان نے پاکستان جبکہ ڈینش سفیر ماجا ڈیروس مورٹینسن نے ڈنمارک کی طرف سے دستاویز پر دستخط کئے ۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری بھی تقریب میں موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments