مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ سٹرٹیجک شراکت داری میں اہم قدم :نائب وزیراعظم

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ  سٹرٹیجک شراکت داری میں  اہم قدم :نائب وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سہ فریقی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو تینوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری میں اہم قدم قرار دے دیا ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم‘‘ ایکس ’’پرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ‘‘سہ فریقی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے ’’ کی دستخطی تقریب میں شرکت میرے لیے باعثِ اعزاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی مکہ معاہدہ آج ہمارے سٹریٹجک تعاون کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ، یہ تاریخی مکہ معاہدہ آج ہماری اقوام کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ شراکت داری خطے میں مزید امن، استحکام اور باہمی خوشحالی کے فروغ میں معاون ثابت ہو، یہ شراکت داری آنے والی نسلوں کے لیے ہمارے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...