دھرنا ختم ہوا تو راولا کوٹ میں 20 یا 21 اگست کو انتخابات کرائے جاسکتے ہیں:چیف الیکشن کمشنر

دھرنا ختم ہوا تو راولا کوٹ میں 20  یا 21 اگست کو انتخابات کرائے  جاسکتے ہیں:چیف الیکشن کمشنر

مظفرآباد (محمد اسلم میر) آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ تیسرے مرحلے کے انتخابات کے تحت باغ اور حویلی میں کل 10 اگست کو پولنگ ہوگی۔

انہوں نے امیدواروں، پولنگ  ایجنٹس اور ووٹرز سے انتخابی عملے اور سکیورٹی اداروں سے تعاون کی اپیل کی ،راولاکوٹ اور سدھنوتی کے 7 حلقوں میں پولنگ کی نئی تاریخ آئندہ سات روز میں متوقع ہے ، اگر راولاکوٹ میں جاری دھرنا چند روز میں ختم ہو گیا تو 20 یا 21 اگست کو انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پہلے باغ اور حویلی میں پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ،سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جا چکے ہیں اور انتخابی سامان فوج کی نگرانی میں پولنگ سٹیشنوں تک پہنچایا جا رہا ہے ،حساس پولنگ سٹیشنز پر آٹھ سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے ، کوشش ہے آج انٹرنیٹ سروس بحال ہو جائے تاکہ انتخابی عمل مؤثر انداز میں جاری رہے ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں قانون کے مطابق ہوگی اور الیکشن کمیشن شفاف، آزاد اور پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے پرعزم ہے انہوں نے بتایا کہ باغ اور حویلی میں انتخابی مہم ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہو جائے گی، جس کے بعد ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...