سوال ہے کون میر رضا کاپوسٹ مارٹم بورڈ بدلنے کی پشت پناہی کر رہا ہے یا کر رہا تھا، خواجہ آصف
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کا رد عمل سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کون میر رضا کے پوسٹ مارٹم بورڈ کو بدلنے کی پشت پناہی کر رہا ہے یا کر رہا تھا۔ خواجہ آصف نے کہا لگتا ہے ابتدائی رپورٹ میں سوالات کے جواب آرہے ہیں، اب سوال یہ ہیں کون پوسٹ مارٹم بورڈ کو بدلنے کی پشت پناہی کر رہا ہے یا تھا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کہیں نئی رپورٹ پر تو کوئی اثر انداز نہیں ہوگا اور انصاف کے تقاضوں کو کون پورا کرے گا؟۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments