دفاعی معاہدہ مضبوط ادارہ جاتی نظام کے قیام کی راہ ہموار کریگا، خالد مقبول صدیقی

دفاعی معاہدہ مضبوط ادارہ  جاتی نظام کے قیام کی راہ ہموار  کریگا، خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیرتعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین طے پانے والے تاریخی ‘‘مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے’’ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے مسلم امہ کے دفاع، سلامتی اور اجتماعی استحکام کے فروغ اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

 انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ مسلم ممالک کے درمیان وسیع تر تعاون اور امن، سلامتی و استحکام کے لئے مزید مؤثر اور مضبوط ادارہ جاتی نظام کے قیام کی راہ ہموار کرے گا۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدہ مسلم امہ کو درپیش پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی جانب بروقت اورنہایت اہم اقدام ہے ، یہ تاریخی پیش رفت نہ صرف ارضِ مقدس کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی بلکہ پورے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ، باہمی تعاون کے استوار ہونے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...