پاکستان مقامی اقوام کے حقوق ثقافت روایات کے تحفظ کیلئے پرعزم ، صدر زرداری

 پاکستان مقامی اقوام کے حقوق  ثقافت روایات کے تحفظ کیلئے  پرعزم ، صدر زرداری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قدیم اور مقامی باشندوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان مقامی اقوام کے حقوق، ثقافت، روایات اور بہبود کے احترام کے عزم پر قائم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مقامی برادریوں کا روایتی علم، زبانیں اور ثقافتی ورثہ قومی شناخت کا قیمتی سرمایہ ہیں، جن کا تحفظ ضروری ہے ۔ صدر نے کہا کہ آئین تمام شہریوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے اور مختلف زبانوں، رسم الخط اور ثقافتوں کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال عالمی دن کا موضوع \"مقامی دائیوں کو خراجِ تحسین: زندگی اور بہبود کا تحفظ\" ہے ، جو خصوصاً دور دراز علاقوں میں ماں اور بچے کی صحت کے لئے ان کے اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے ۔ صدر نے کہا کہ پاکستان یونیسکو کے متعلقہ کنونشنز کی توثیق کے ذریعے ثقافتی تنوع اور غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...