تحریک انصاف بیانیہ بنانے میں کامیاب ہو گئی :نجم سیٹھی

تحریک انصاف بیانیہ بنانے میں کامیاب ہو گئی :نجم سیٹھی

اس وقت نئے صوبوں اور 28ویں ترمیم کاایشو چل رہا ہے :تجزیہ کار پیپلز پارٹی مسائل پیدا کررہی : ’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘‘گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پہلے رہائی اور رسائی والی باتیں کر رہی تھی، اب عمران خان کی صحت پربات کررہی ہے کہ ان سے ملنے دیا جائے ، اس کا مطلب ہے تحریک انصاف بیانیہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ،ایک ماحول پیدا کیا جارہا ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام \'\'آج کی بات سیٹھی کے ساتھ\'\' میں گفتگو کرتے نجم سیٹھی نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا حکومت ان کی بات سنے گی یا عدالت میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوگی، اب کیا فیصلہ آنا ہے ،میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ عمران خان سے ملنے کی اجازت مل جائے گی ،اہم بات یہ ہے کہ اس وقت تحریک انصاف میں کنفیوژن ہے ، سہیل آفریدی اور علیمہ خان کے درمیان تنازع آرہا ہے ،علیمہ کہتی ہے احتجاج اگست میں کرنا چاہئے تھا سہیل آفریدی نے ستمبر میں کیوں تاریخ کا اعلان کیا، اس قسم کے ایشو چل رہے ہیں، حکومت کو چاہئے ان کی ملاقات کرادے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے ۔مجھے تو نہیں لگتا کہ انہیں قید تنہائی میں رکھا ہو کیونکہ ہفتہ دو ہفتہ میں عمران کی بشری ٰبی بی سے ملاقات ہوجاتی ہے ،پڑھنے کیلئے کتابیں مل جاتی ہیں ،ہسپتال چیک اپ کروایا جاتا ہے ،لیکن میں سمجھتا ہوں کہ تحریک انصاف حق بجانب ہے کہ انہیں ملنے کی اجازت دی جائے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ اس وقت جو ایشو چل رہا ہے وہ نئے صوبوں اور 28ویں ترمیم کاہے ،اس کو کب لانچ کرنا ہے ، اس کے اندر سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے ، پیپلز پارٹی مسائل پیدا کررہی ہے ، سہیل آفریدی کہہ رہے جب تک عمران خان سے نہیں ملیں گے اس پرکوئی فیصلہ نہیں کرسکتے ،انہوں نے اپنی بات کو ملاقات سے جوڑ دیا، میراخیال ہے پیش رفت ہو گی،اگلے ہفتہ یادوہفتے تک ملاقات ہو سکتی ہے ،اسی وجہ سے انہوں نے احتجاج کی تاریخ 27ستمبر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...