صدر کی طرف سے ججز تعیناتی کی توثیق نہ ہونیکا کیس نوٹیفکیشن جمع ہونے تک ملتوی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نے صدر مملکت کی جانب سے ججز تعیناتی کی توثیق نہ کرنے کے خلاف کیس میں وزارت قانون کا نوٹیفکیشن عدالت میں جمع ہونے تک سماعت ملتوی کردی۔
گزشتہ روز لقمان ظفر کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل زاہد آصف چودھری ، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اس معاملے میں ایک ڈویلپمنٹ ہوئی ہے صدر نے تمام ججز کی تعیناتی کی توثیق کر دی ہے ،تمام ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کی توثیق صدر مملکت نے کردی ہے ، درخواست گزار وکیل زاہد آصف چودھری نے عدالت سے کہاکہ آپ کی وجہ سے یہ ہوا ہے عدالت نے آرڈر کیا تو یہ ہوا ہے ، جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دئیے کہ یہ عدالت تو آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کے لیے بیٹھی ہے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ جب صدر کی جانب سے توثیق آئے گی تو وزارت قانون فوری سمری جاری کر دے گی، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ جب وزارت قانون کا نوٹیفکیشن ہو جائے وہ لیکر آجائیں پھر کیس نمٹا دیں گے ،جب نوٹیفکیشن آجائے تو بتائیں،عدالت نے کیس کی سماعت نوٹیفکیشن جمع ہونے تک ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments