راولپنڈی واقعہ کی تحقیقات جاری،نتائج سامنے آئیں گے ،طلال

راولپنڈی واقعہ کی تحقیقات جاری،نتائج سامنے آئیں گے ،طلال

واقعہ سالہا سال سے پھیلائی گئی نفرت کا شاخسانہ ،پی ٹی آئی قیادت بری الذمہ نہیں کارکن کا ذہنی توازن خراب تھا اپنی لیڈرشپ،فیملی پر حملہ کیوں نہیں کیا،پریس کانفرنس

اسلام آباد (دنیا نیوز،اے پی پی )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز پر حملہ کوئی یکدم یا انفرادی عمل نہیں تھا بلکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سالہا سال سے پھیلائی جانے والی نفرت، اشتعال انگیزی اور اداروں کے خلاف تربیت کا شاخسانہ ہے ، راولپنڈی مال روڈ پر پیش آنے والے واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات ہورہی ہیں جس کے نتائج سامنے آئیں گے ، مال واقعہ اس بات کا اشارہ ہے کہ 27 ستمبر کو بھی ایسا ہی کچھ ہوسکتا ہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کا شکار نہیں کرنے دیں گے ، اگر ایسا حملہ ہوگا تو حملہ آور کے ہاتھ کاٹے جائیں گے ، بانی پی ٹی آئی اپنے بیانات اور تقریروں میں نفرت اور انتشار بھرتے رہے ، پی ٹی آئی کو کہا گیا ہے کہ نفرت اور انتشار کی سیاست نہ کرے اور نوجوانوں کے ذہنوں میں نفرتیں مت بھرے ،مزید کہا کہ پی ٹی آئی قیادت یہ کہہ کر بری الذمہ نہیں ہوسکتی کہ ہمارا اس کارکن سے کوئی تعلق نہیں، ہلاک ملزم خیبر پختونخوا ہاؤس میں رہتا رہا اور تحریک انصاف کی قیادت سے بھی ملتا رہا ہے ،پی ٹی آئی آہستہ آہستہ خود کوہی مائنس کررہی ہے ، طلال چودھری نے پی ٹی آئی کے اس موقف کو سختی سے رد کر دیا کہ کارکن کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا یا اس عمل سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر اس کا ذہنی توازن خراب تھا تو اس نے اپنے گھر والوں، دوستوں یا اپنی پارٹی کے لیڈروں پر حملہ کیوں نہیں کیا؟ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...