پورٹ قاسم پرجدید آٹو موٹیو زون قائم کرنے کا اعلان

پورٹ قاسم پرجدید آٹو موٹیو زون قائم کرنے کا اعلان

درآمد، ریفربشمنٹ، برآمدی سرگرمیاں ایک ہی پورٹ بیسڈ ایکو سسٹم میں لائی جائینگی

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے پورٹ قاسم پر 150 ایکڑ رقبے پر جدید آٹو موٹیو پروسیسنگ زون قائم کرنے کا اعلان کردیا جسے مارکیٹ کی طلب کے مطابق مرحلہ وار توسیع دی جائے گی۔ منصوبے کا مقصد گاڑیوں کی درآمد، ریفربشمنٹ، نمائش اور برآمد کی سرگرمیوں کو ایک ہی پورٹ بیسڈ ایکو سسٹم میں یکجا کرنا ہے ۔یہ فیصلہ پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین ریئر ایڈمرل (ر)سید معظم الیاس اور پی کیو اے بورڈ کے ارکان کے ساتھ وفاقی وزیر بحری امور کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد مارکیٹ کی طلب اور کاروباری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آٹو موٹیو زون کو مزید وسعت دی جائے گی، تاہم مجوزہ زون میں پانچ خصوصی شعبوں کے تحت مجموعی طور پر 264 آپریشنل یونٹس قائم کیے جائیں گے ۔ منصوبے کے تخمینے کے مطابق اے آئی آر ای پارک سے سالانہ تقریباً 500 ملین ڈالر کی برآمدات حاصل ہوسکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...