سپریم کورٹ، پی بی 9کے 4 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ معطل، چنگیز مری کی رکنیت بحال
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کوہلو کے چار پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میر چنگیز خان مری کی رکنیت بحال کردی۔
جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔ الیکشن کمیشن نے چار پولنگ سٹیشنز پر 27 اگست کو ری پولنگ کا حکم دیا تھا جسے میر چنگیز خان مری نے چیلنج کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments