دھرنوں کا موسم مردہ سیاست زندہ کرنے کیلئے نظر آ رہا : عظمیٰ بخاری

دھرنوں کا موسم مردہ سیاست زندہ کرنے کیلئے نظر آ رہا : عظمیٰ بخاری

قانون ہاتھ میں لینے اور سڑکیں بند کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے جس جماعت کو لیوی ٹیکس کے معاملے کا ہی پتہ نہ ہو ، اس کی سیاسی بلوغت پر ماشا ء اللہ

 لاہور(نیوزایجنسیاں )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کا وزیراعلیٰ پنجاب یا پنجاب حکومت سے کوئی تعلق نہیں، یہ وفاقی معاملہ ہے ، جس جماعت کو یہ معلوم نہیں کہ لیوی ٹیکس وفاق کا معاملہ ہے یا پنجاب کا، اس کی سیاسی بلوغت پر ماشاء اللہ ہی کہا جا سکتا ہے ، دھرنوں کا موسم اس لیے نظر آ رہا ہے تاکہ مردہ سیاست کو زندہ کیا جا سکے ۔ ایک سیاسی جماعت کے گزشتہ تین انتخابات نکال کر دیکھ لیں، اندازہ ہو جائے گا کہ اسے کتنے ووٹ پڑے ہیں ، کسی بھی احتجاج کرنے والی جماعت کی فضول ڈیمانڈ سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جس جماعت نے احتجاج کرنا ہے وہ پرامن احتجاج کرے ۔ ایکسپو سنٹر میں نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج جمہوری حق ہے لیکن قانون کی خلاف ورزی اور عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے رواں سال کو نوجوانوں کا سال قرار دیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو قرضے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ آگے بڑھ سکیں۔ بچوں کو ایسی ڈگریاں حاصل نہیں کرنی چاہئیں جن کے بعد انہیں بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑے ، بلکہ طلبہ کو ایسی ڈگریاں حاصل کرنا ہوں گی جن سے ان کا مستقبل مضبوط ہو۔انہوں نے نوجوانوں کے فن اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے بہت ٹیلنٹڈ ہیں اور انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...