حزب اللہ کمانڈر کی شہادت کے بعد امریکا سے مذاکرات معطل کر دئیے تھے :باقر قالیباف

حزب اللہ کمانڈر کی شہادت  کے بعد امریکا سے مذاکرات  معطل کر دئیے تھے :باقر قالیباف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر اور امریکا سے مذاکرات کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جنوبی بیروت میں اسرائیلی حملے کے بعد تہران نے واشنگٹن سے مذاکرات معطل کردیئے تھے۔

 قالیباف کے مطابق ضاحیہ میں حملے کے دوران حزب اللہ کی انٹیلی جنس کے سربراہ اہل خانہ سمیت شہید ہوئے ، جس کے بعد مذاکرات روک دیئے گئے ۔ انہوں نے کہا ایران نے اسرائیل کو بھرپور جواب دینے اور کسی ردعمل کی صورت میں پورے خطے کو نشانہ بنانے سے آگاہ کردیا تھا۔ قالیباف کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ناکہ بندی ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ آبنائے ہرمز کھولنے کی شرط عائد کرنے پر ایران نے اسے مسترد کردیا۔ بعدازاں ٹرمپ نے اپنی پوسٹ کا دوسرا حصہ حذف کردیا۔ ایران کی بحری ناکہ بندی چند روز بعد دوبارہ شروع ہوگئی جو تاحال جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...