امریکا میں ایک کروڑ 90لاکھ انڈے مضر صحت قرار
واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے مطابق رضاکارانہ طور پر قریباً 1 کروڑ 90 لاکھ انڈے مارکیٹ سے واپس منگوالئے گئے ہیں۔
جن سے انسانی صحت کے لئے سنگین مسائل پیدا ہو سکتے تھے حتیٰ کہ اس سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے ۔ مڈویسٹ پولٹری سروسز نے ممکنہ طور پر سالمونیلا انٹرٹائیڈس سے آلودگی کے خدشے کے باعث گزشتہ ماہ یہ انڈے رضاکارانہ طور پر واپس منگوانے کا اعلان کیا تھا۔یہ بیکٹیریا بعض اوقات جان لیوا انفیکشن کا سبب بھی بن سکتا ہے ، خاص طور پر چھوٹے بچوں، بزرگ افراد اور کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے ۔واپس منگوائے جانیوالے انڈے 6 جون سے 3 جولائی کے درمیان ٹیکساس میں تیار کئے گئے ، ان پر 20 جولائی سے 17 اگست 2026 تک کی ایکسپائری تاریخیں درج کی گئی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments