ناروے میں سوئے ہوئے ریچھ کو ہارن بجا کر جگانا جرم
اوسلو (نیٹ نیوز)ناروے کے سوالبارڈ جزائر میں ایک شخص کو اس وقت جرمانہ کیا گیا جب اس نے فوگ ہارن بجایا، جس کی تیز آواز سے ایک سوئے ہوئے قطبی ریچھ کی آنکھ کھل گئی۔
سوالبارڈ کے ماحولیاتی قوانین کے تحت قطبی ریچھوں کو غیر ضروری طور پر پریشان کرنا، انہیں اپنی طرف متوجہ کرنا یا اُن کا تعاقب کرنا منع ہے ۔ 1973 سے رائج بین الاقوامی قوانین کے تحت قطبی ریچھوں کو محفوظ جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے ۔اِن قوانین کے تحت جولائی سے فروری تک کسی شخص کو قطبی ریچھ سے 300 میٹر سے زیادہ قریب جانے کی اجازت نہیں ہے تاہم ان جانوروں کے ملاپ کے سیزن کے دوران مارچ سے جون تک یہ فاصلہ بڑھا کر 500 میٹر کر دیا جاتا ہے ۔سوالبارڈ میں قطبی ریچھوں کو مارنا اس وقت سے غیر قانونی ہے جب انہیں محفوظ جانور قرار دیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments