چین :مسافروں کی رہنمائی کیلئے ریلوے سٹیشن پر روبوٹ تعینات
تیانجن(نیٹ نیوز)چین کے شہر تیانجن کے ریلوے سٹیشن پرروبوٹس نے مسافروں کی رہنمائی شروع کر دی ہے ۔
ان روبوٹس کو فی الحال حقیقی ماحول میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے تاکہ خدمات کو مزید مؤثر اور مسافروں کے سفر کو آسان بنایا جا سکے ، ریلوے سٹیشن پر آنے والے مسافر ان روبوٹس سے بات چیت کرتے اور ان کی صلاحیتوں کا مشاہدہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔10 سے زیادہ روبوٹس کو مسافروں کی حقیقی آمدورفت کے دوران آزمایا جا رہا ہے ۔ ان روبوٹس کو پانچ شعبوں میں آزمایا جا رہا ہے جن میں صفائی، معلومات کی فراہمی، معائنہ اور سکیورٹی گشت، سکیورٹی جانچ میں معاونت اور خریداری میں رہنمائی شامل ہیں۔سٹیشن پر مسافروں کو ان روبوٹس کے ساتھ بات چیت کرتے دیکھا گیا، یہ منصوبہ شہری پبلک ٹرانسپورٹ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کی جانب اہم پیشرفت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments