انڈونیشیا:7.7شدت کازلزلہ،47افرادجاں بحق،50زخمی

انڈونیشیا:7.7شدت کازلزلہ،47افرادجاں بحق،50زخمی

متعدد عمارتوں میں لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات،تلاش جاری صدرآصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

ماؤمیرے ،اسلام آباد (اے ایف پی،اے پی پی)انڈونیشیا کے مشرقی جزیرے فلوریس کے قریب 7اعشاریہ7 شدت کے زلزلے سے کم از کم 47 افراد جاں بحق  اور 50 زخمی ہوگئے ۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے مطابق زلزلے کے بعد امدادی کارکن ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ متعدد عمارتوں میں لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام کے مطابق زلزلے سے تقریباً 160 مکانات، تعلیمی و طبی مراکز اور دیگر سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے انڈونیشیا میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اس مشکل گھڑی میں انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے اس تباہی پر دلی صدمہ پہنچا ۔ہماری دعائیں اور ہمدردیاں اس سانحے سے متاثرہ تمام افراد کے ساتھ ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...