نظام تباہ ہونے بارے محسن نقوی کی بات میں وزن :ملک احمد

نظام تباہ ہونے بارے محسن نقوی کی بات میں وزن :ملک احمد

وزیرداخلہ بیان نہ دیتے تو اچھا تھا ،بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی بات بیزار کن گفتگو شہباز شریف کی حکومت کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں آرہا،سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور(سیاسی نمائندہ،مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیل کی بات بیزار کن گفتگو ہے ، مجھے تو کوئی ایسا تاثر نہیں  مل رہا کہ عمران خان سے کوئی ڈیل ہو رہی ہے ، نہ ہی شہباز حکومت کے خلاف کوئی فیصلہ آرہا ہے ۔صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہاکہ عمران خان سے کیا ڈیل ہے اور کس چیز پر ڈیل کرنی ہے ؟ کیا اس چیز پر ڈیل کرنی ہے کہ پہلے وہ 29 چھاؤنیوں پر حملے کردیں، کور کمانڈر ہاؤس جلا دیں اور پھر ان سے مفاہمت کرلی جائے ، کیا یہ ڈیل ہے ؟اگر عمران خان نے جو کیا وہ جرم ہے تو اس معاملے کو عدالتوں کو دیکھنا چاہیے اور اگر انہوں نے جرم نہیں کیا تو پھر وہ جیل میں کیوں ہیں؟

یہ فیصلہ عدالتوں کو ہی کرنا چاہیے ۔ملک احمد خان نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کو سیاہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف کی حکومت کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں آرہا۔وفاقی وزیر داخلہ و سینیٹر محسن نقوی ‘نظام تباہ ہوگیا’ والا بیان نہ دیتے تو بہتر تھا، اگرچہ محسن نقوی کی بات میں وزن ہے ، تاہم اس پر بات کرنے کا اختیار سیاسی جماعتوں کا ہے ، مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے صوبوں کے حوالے سے ہونے والی گفتگو سے اجتناب کا کہا ہے ، اس لیے میں اس معاملے پر زیادہ رائے نہیں دے سکتا۔ سپریم کورٹ توہین عدالت کے معاملے میں کوئی نقصان دہ فیصلہ نہیں دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...