عدالت میں توہین عدالت کا جواب وزیر داخلہ دینگے :رانا ثنااللہ
مذاکرات و سیاسی جماعتوں کیساتھ بیٹھنا پی ٹی آئی کے خمیر میں نہیں:مشیروزیراعظم
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیر قانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ توہین عدالت یہ ہوئی ہے کہ ایک ہسپتال کے بجائے دوسرے ہسپتال میں چیک اپ ہوا ہے ، مگر یہ ہسپتال امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے تبدیل کیا گیا اور امن و امان کی صورتحال کی ذمہ داری داخلہ امور کی وزارت کی ہے ، اس لیے وزارت داخلہ سپریم کورٹ میں پیش ہوگی اور وہ سپریم کورٹ میں ثبوت سامنے رکھیں گے۔
عدالت نے واضح طور پر کہا یہ کام نہیں کرنا لیکن پی ٹی آئی نے وہی کام کیا۔ مذاکرات اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا پی ٹی آئی کے خمیر میں نہیں۔ تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی سے شروع اور ان پر ہی ختم ہوتی ہے ۔ اپوزیشن میں پی ٹی آئی کے سواکس کو اختلاف ہے ؟ سب ہمارے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔عوام نے جماعت اسلامی کے احتجاج کو مستردکیا ہے ، جماعت اسلامی کو احساس کرتے ہوئے احتجاج ختم کرنا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments