یکم ستمبر :پاک بھارت وزرائے اعظم ایک ہی چھت تلے ہونگے

یکم ستمبر :پاک بھارت وزرائے  اعظم ایک ہی چھت تلے ہونگے

اسلا م آباد(آئی این پی )پاک بھارت وزرائے اعظم آئندہ ہفتے ایک ہی چھت تلے موجود ہوں گے ، وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او ) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔۔۔

ذرائع کے مطابق ایس سی او سربراہ اجلاس یکم ستمبر کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہوگا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت کی تصدیق ہوگئی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں روس، چین اور ایران کے صدور کی شرکت بھی متوقع ہے ۔ ایس سی او اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے سربراہان خطے کی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون اور دیگر علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ،ذرائع کے مطابق یکم ستمبر کو ایس سی او پلس اجلاس بھی ہوگا، جس میں ترکیہ اور بیلاروس،منگولیا، آذربائیجان، آرمینیا اور ٹوگو کے سربراہان بھی شرکت کریں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو بشکیک پہنچیں گے اور یکم ستمبر کو ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 2 ستمبر کو کرغزستان کا دورہ بھی کریں گے ،رپورٹ کے مطابق پاک بھارت، وزرائے اعظم کے درمیان الگ سے ملاقات طے ہونے کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...