حمزہ شہباز سے سابق و موجودہ اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کی اہم ملاقاتیں،علاقائی مسائل پر گفتگو
اسلام آباد (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے سابق و موجودہ اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کی پرائم منسٹر ہاؤس میں اہم ملاقاتیں ہوئیں۔۔۔
ملاقاتوں میں علاقائی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی،ملاقات کرنے والوں میں سائرہ افضل تارڑ، جمال شاہ کاکڑ، حفیظ الرحمان دریشک ، سابق ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی، خرم دستگیر اور سابق سینیٹر بہرہ مند تنگی شامل تھے ،حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس بھی ہوا، اجلاس میں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے شرکت کی۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بلوچستان، کے پی کے ، جنوبی پنجاب اور چھوٹے شہروں کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنیکل کورسز کروانے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments