ہمارا ننھا شیر آخرکار دنیا میں آ گیا ،اشناشاہ بیٹے کی ماں بن گئیں
لاہور (شوبز ڈیسک )اداکارہ اشنا شاہ بیٹے کی ماں بن گئیں ،انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ننھے بیٹے کی آمد کی خوشخبری کے ساتھ ساتھ اس کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔
اشنا شاہ کی شادی ویانا میں مقیم پاکستانی گالفر حمزہ امین سے ہوئی ۔اداکارہ نے مئی 2026 میں اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد دورانِ حمل اپنے مداحوں کو مسلسل آگاہ رکھتی رہی تھیں۔اب اشنا شاہ نے ماں بننے کی خوشخبری دیتے ہوئے اپنے نومولود بیٹے کی تصویر بھی شیئر کی ہے تاہم تصویر میں بچے کا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ہمارا ننھا شیر آخرکار دنیا میں آ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments