امرخان یوٹیوبر رجب بٹ کی ہیروئن بن گئیں ،فلم کی شوٹنگ جاری
لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ امر خان اور یوٹیوبر رجب بٹ کو ان کی آنے والی فلم کے سیٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا جس کی جھلک سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہے ۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں امر خان اور رجب بٹ کو فلم کے سیٹ پر کھڑی وینیٹی وین میں دیکھا جا سکتا ہے ، جس کے بعد مداحوں میں نئے پراجیکٹ کے حوالے سے دلچسپی بڑھ گئی ہے ۔رجب بٹ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور وی لاگز کے باعث خاصی مقبولیت رکھتے ہیں جبکہ امر خان پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اوردونوں ایک ساتھ فلم میں نظر آنا ایک نیا تجربہ ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments